بل گیٹس کا پاکستان میں دورہ ، کوڈ 19وبا پر گفتگو

 

Gill gates meet with imran khan

رائع کا کہنا ہے کہ بِل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے جہاں مائیکرو سافٹ کے بانی کو کرونا، پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

 بل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس کے درمیان گاہے بگاہے ٹیلی فونک گفتگو کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔دونوں عالمی رہنماو¿ں کے درمیان رابطہ گذشتہ ماہ ہوا تھا جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور حالیہ کوڈ 19 وبا سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نےبل و ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی جانب سے غربت کے خاتمے، امراض اور دنیا میں عدم مساوات کے خاتمے کے لئے کام کو سراہا، انہوں نے فاﺅنڈیشن کے پاکستان میں کام کی بھی تعریف کی تھی۔

گیٹس فاﺅنڈیشن کی جانب سے کووڈ ویکسین تک رسائی کی مضبوط وکالت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نےزور دیا کہ کوویڈ- 19 ویکسین کی مساوی،بروقت اور متناسب ترسیل اہم ہے کیونکہ اس سے کم آمدن ملکوں کو اس وبا کے سماجی اور معاشی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کوویڈ- 19 کے چیلنجوں کے باوجود پولیو کے خاتمے کے لئے مہم شدت سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پولیو کے کیسز میں 2021 میں تیزی سے کمی کے ساتھ مثبت پیشرفت جاری ہے اور پورے سال میں صرف ایک پولیو کیس ریکارڈ ہوا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے