آرمی کی وجہ سے 90فیصد سٹرکوں کو کھول دیا گیا ،حالات قابو


 اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ مری میں تمام سیاحوں کو ریسکیو کی جاچکا جبکہ 90 فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مری کے برفانی طوفان نے 7 بہنوں سے اکلوتا بھائی بھی چھین لیا

چیئرمین NDMAلیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاجاچکاہے ان میں سے 371 افراد کو آرمی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیاگیا۔چیئرمین NDMAنے بتایا کہ پاک فوج، سول اداروں سب نے مل کر ریسکیو کا کام سرانجام دیا، سیاحوں کی منتقلی میں مقامی افراد نے بھی مدد کی، سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔اختر نواز نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا کہ کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے، اس سڑک پر 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں تاہم جو گاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، وہ گاڑیاں چھوڑ کر خود ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، اب کلڈانہ باڑیاں کے علاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے